English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیسے نہیں دینے پر نوزائیدہ کا آكیسجن پائپ نکال دیا: والد کا الزام

share with us

بہرائچ:20؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں پیر کے روز دیر رات نوزائیدہ کی موت کے بعد ناراض رشتہ داروں نے جم کر ہنگامہ کیا۔اتر پردیش کے بہرائچ میں رانی پور تھانہ حلقے کے باشندہ للّو نے  خواتین کے اہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ 
     للّو کا کہنا ہے کہ وقت پر پیسے کی ادائیگی نہیں کرپانے کی وجہ سے نرس نے ان کے نوزائیدہ  بچے کا آكیسجن پائپ نکال دیا، اور اس وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ موقع پر موجود ڈاکٹر نے ان الزام کو بے بنیاد بتایا ہے۔ ہنگامہ کر رہے رشتہ داروں پولیس نے سمجھایا اور اس کے بعد ہی رشتے دار قابو میں آئے۔للّو نے اپنی اہلیہ کو پیر کے روز ضلع اہسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال میں ایک بچے کی ولادت ہوئی، مکمل طور پر صحت مند نہیں ہونے کی وجہ سے بچے کوآئی سی یو میں رکھا گیا۔ للّو کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے ان سے ایک ہزار روپیے کا مطالبہ کیا۔ جب کہ روپیوں کی کمی کی وجہ سے انہوں نے دو سو روپیے دیے لیکن ڈاکٹر نہیں مانے، اس کے بعد نرس نے بچے کے آکسیجن پائپ پائپ کو نکال دیا۔  ضلع اہسپتال کی ڈاکٹر انجو شریواستو نے بتایا کہ بچہ پیدائیشی طور پر سانس کے مرض میں مبتلا تھا اور اسی وجہ سے اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا