English   /   Kannada   /   Nawayathi

68 ملین سے زائد انسان مجبوراً بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

share with us

نیویارک ۔19جون(یو این این)اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 68.5 ملین افراد پرتشدد حالات اور جبر کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے بیدخل ہو کر مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایسے افراد میں خاص طور پر میانمار کے روہنگیا اور شامی شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیدخلی پر مجبور افراد کی تعداد سن 2017 کے اختتام پر اْس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جبری بیدخلی اور مہاجرت پر مجبور افراد کی تعداد ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کروڑوں افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ایک نئی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا