English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی شہریوں کے پاس ہے ٗسروے رپورٹ 

share with us

دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے ٗرپورٹ 

جنیوا :19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اِسمَال آرم سروے کے مطابق امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے لیکن دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی عوام کے پاس ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سروے میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے۔جینوا میں گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز نامی ادارے نے 133 ممالک اور خطے سے اسلحہ کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات جمع کیں اور سروے کے نتائج 56 ممالک سے اخذ کیے گئے۔سروے کے مطابق شہریوں کے پاس 85 کروڑ 70 لاکھ چھوٹی بڑی بندوقیں ہیں جس میں سے 39 کروڑ 30 لاکھ بندوقیں امریکا میں پائی جاتی ہیں، اس اعتبار سے صرف امریکا میں مجموعی اعتبار سے 25 ممالک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔رپورٹ کے مصنف ارون کرپ کے مطابق ‘گزشتہ 10 برس کے دوران امریکا میں بندوق کی ملکیت پر غیر معمولی زور دیا گیا۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا