English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا، 80افرادکولے جانے وا لی کشتی ڈوب گئی ، ایک شخص ہلاک ،درجنوں لاپتہ 

share with us

جکارتا:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیامیں 80افرادکولے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے ،یہ بات قدرتی آفات سے متعلق قومی ادارے کے ایک اہلکارنے کہی۔ کشتی دارالحکومت جکارتاسے 1300کلومیٹر(800میل)شمال مغرب میں واقع صوبہ شمالی سماٹرامیں جھیل توبہ میں ڈوبی ،ادارے کے ترجمان سوپوٹوپروونیوگروہونے کہاکہ چھ مسافروں کوبچالیاگیاہے ،ایک شخص ہلاک ہوگیاہے ۔ حکام نے امدادی کارروائیوں کیلئے کشتیاں روانہ کردی ہیں اورتلاش کاعمل جاری ہے ،لیکن خراب موسم آپریشن میں آڑھے آرہاہے ۔ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیامیں جمعہ کے روزسے عیدکااسلامی تہوارمنایاجارہاہے اورلاکھوں لوگ تہواروں کے دوران تعطیلات پرجاتے ہیں ،جھیل توبامعروف سیاحتی مقام ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا