English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرس حملوں کے مشتبہ شخص کوبلجیئم میں رہائی دیدی گئی ،عدالتی نگرانی میں رکھاجائیگا 

share with us

برسلز:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)پیرس میں 2015ء کے حملوں کے فوری بعدسرکردہ مشتبہ کردارصالح عبدالسلام کومختصرمددفراہم کرنے میکں مشتبہ شخص کوبلجیئم میں رہائی دیدی گئی ہے اورعدالتی نگرانی میں رکھاجائیگا،یہ بات استغاثہ نے منگل کے روزکہی ہے ۔بلجیئم اورفرانسیسی استغاثہ نے غیرملکی خبررساں ادارے کوبتایاکہ علی اولکاڈی جوفرانس میں قیدتھا،نے 14نومبرکوعبدالسلام کوگاڑی میں برسلزپہنچایاتھاجب ایک روزاقبل ہونے والے حملے میں130افرادمارے گئے تھے ۔ عبدالسلام کایہ آخری پتہ چلاتھاجواس کے بعدسے لاپتہ ہوگیاتھااوردنیاکاانتہائی مطلوب مفرورقرارپایاتھاجس کے چارماہ بعداسے بلجیئم کے دارالحکومت میں زبردست اندازمیں پکڑاگیا۔عبدالسلام نے رواں سال کے اوائل میں تفتیش کاروں کے سامنے اولکاڈی کوبری قراردیاتھا،اس کادعویٰ تھاکہ اس کے دیرینہ دوست کودہشتگردحملوں سے متعلق کچھ علم نہیں تھا۔فرانسیسی عدالتوں نے گزشتہ روزاولکاڈی کوواپس بلجیئم کے دارالحکومت جانے کی اجازت دیدی ،جہاں وہ 2015ء کے آخرمیں اپنی گرفتاری سے قبل رہائش پذیرتھا۔۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا