English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ کی آزادی سے ایرانی ہاتھوں کو قطع کرنے کی راہ ہموار ہوگی‘ترجمان عرب اتحاد

share with us

الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانا یمنی حکومت کا قانونی حق ہے‘کرنل ترکی المالکی

ریاض:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے جانی نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ شہر کو آزاد کرانے کے لیے لڑائی میں اور صعدہ کے محاذ پر حوثیوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔انھوں نے سوموار کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس حوثیوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ کا کنٹرول حوالے کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن حوثی جنگجوؤں نے ان کی درخواست کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانا یمنی حکومت کا قانونی حق ہے اور اس کی فوج کی ان کو واگزار کرانے کے لیے کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2216 کے عین مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الحدیدہ کی آزادی سے ایرانی ہاتھوں کو قطع کرنے کی راہ ہموار ہوگی اور حوثیوں کو ملنے والے ایرانی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے گا۔ترکی المالکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یمنی فوج الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر جلد دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کرنے والی ہے۔انھوں نے عرب اتحاد کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ انسانی امداد مسلسل اور لڑائی کے باوجود الحدیدہ اور یمن کے دوسرے علاقوں میں پہنچ رہی ہے۔نیز عرب اتحاد یمن میں امدادی سامان کے داخلے کے لیے برّی ، بحری اور فضائی اجازت ناموں کے اجراء کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا