English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کا جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ غیر ملکیوں کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

share with us

وہ ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں اس سال یکم اگست سے 31 اکتوبر تک یو اے ای میں مزید قیام کر سکتے ہیں

ابوظبی:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو مزید ایک سال کے لیے مملکت میں قیام کی اجازت دے دی ہے۔امارات کی کابینہ نے اس ضمن میں ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے ویزوں میں غیر مشروط طور پر مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی جائے گی۔ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں اس سال یکم اگست سے 31 اکتوبر تک یو اے ای میں مزید قیام کر سکتے ہیں ۔ان کے خلاف ویزے سے متعلق کسی بے ضابطگی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور وہ جرمانے سے بھی مستثنا ہوں گے۔کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی صدارت میں ہوا ۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ’’ امارات اقتصادی ترقی ، ثقافتی اقدار اور سماجی اور سیاسی استحکام کے لیے ایک عالمی ماڈل پر عمل پیرا ہے۔اس کی خارجہ پالیسی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے ایک طویل عرصہ قبل دانش ،جدیدیت اور تمام ریاستوں سے بہتر تعلقات برقرار رکھنے کے تزویری اصول پر استوار کی تھی تاکہ دنیا بھر میں ضرورت مند اور مصائب سے دوچار افراد کی مدد کی جاسکے اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا