English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

share with us

مکہ المکرمہ:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کے مطابق مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا