:اور ہر طرح کے
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ...

کابل:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)طالبان قیادت نے افغان حکام اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے طابق طالبان قیادت نے جنگ بندی کے دوران عید کے موقع پر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ تصاویر بنانے والے اپنے ساتھیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفیاں بنانے کے عمل کو سخت ناپسند اور ناقابل قبول قرار دیا۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے اور سوشل میڈیا پر طالبان کی تصاویر وائرل ہونے پر طالبان قیادت کا ایک ہنگامی اجلاس رات گئے منعقد ہوا جس میں کمانڈرز کو سیلفیاں بنوانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ عسکریت پسندوں کو آئندہ ایسے کسی بھی فعل سے باز رکھنے کا انتباہ جاری کیا جائے گا اور انہیں بغیر اجازت ایسے کسی بھی فعل کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان کے سیز فائر کے دوران درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے کابل سمیت مختلف شہروں میں داخل ہوکر شہریوں کے ہمراہ نہ صرف عید کی نماز ادا کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں تھیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |