English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا غزہ کی شمالی سرحد پر پانچ فلسطینیوں کو گولی مارنے کا دعوی

share with us

غزہ:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر سیکیورٹی آلات کو خراب کرنے اور سرحدی سیکیورٹی باڑ عبور کاٹنے کی کوشش کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا ایک گروپ حفاظتی باڑ کاٹ کر دوسری طرف موجود سیکیورٹی آلات کو خراب کرنے اورانہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران نشاندہی ہونے پر فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فلسطینیوں کی تخریب کاری کی کوشش کے دوران صہیونی سیکیورٹی آلات میں دھماکہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں آلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا