English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی حمایت واپسی سے نہیں ہوئی کوئی حیرانی، کشمیرمیں نہیں چلے گی دوہری پالیسی: محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر میں بی جے پی - پی ڈی پی اتحاد کی حکومت گرگئی ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپنے کے بعد سری نگر میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاست کی ترقی کے لئے مرکزی میں برسراقتدار پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں بی جے پی کے اس قدم سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی کے اتحاد سے الگ ہونے پر مجھے کوئی جھٹکا نہیں لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دوہری پالیسی نہیں چلے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اتحاد اقتدار کی سیاست کے لئے نہیں تھا۔ پی ڈی پی اب بھی صلح اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج بی جے پی نے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے پیچھے ہمارا مقصد بڑا تھا۔ اتحاد تیار کرنے میں ہمیں کئی ماہ کا وقت لگا، ہمارا مقصد تھا کہ صلح اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالاجائے۔اس سے قبل یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس محبوبہ مفتی کو حمایت دے سکتی ہیں، لیکن نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کوصدر راج منظور ہے۔ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ ریاست میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا