English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر ٹرمپ نے خلائی فورس کے قیام کا اعلان کردیا

share with us

واشنگٹن:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمۂ دفاع اور امریکی ملٹری کوخلا میں امریکی'اسپیس فورس' کے قیام کا حکم صادر کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز چونکا دینے ولا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 'خلا' میں امریکی ملٹری فورس کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں امریکہ کا صرف موجود ہوناہی کافی نہیں،بلکہ خلا میں امریکی غلبہ کا ہونابھی ضروری ہے۔وہ قومی خلائی کاونسل کے ساتھ ہونے والی میٹینگ سےپہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ٹرمپ نے کہنا ہےکہ یہ الگ نوعیت کی فوج ہوگی ،اس سے ملک کی سیکورٹی میں استحکام آئے گا،نیز اس سے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ اس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئےگی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس اور چین جیسے دیگر ممالک کو اس معاملے میں امریکہ سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی افراد کو پھر سے چاند اور مریخ پر بھیجیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ 'میں پینٹاگن اور امریکی ملٹری کو حکم دیتاہوں کہ خلا میں امریکی ملٹری کی چھٹی شاخ کے قیام کا عمل جاری کریں ۔'ٹرمپ نے کہا کہ '' میں نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک تاریخی فرمان پر دستخط کی تھی۔میں نے کہاتھاکہ 1972 کے بعد امریکیوں کودوبارہ چاند پر لےجاوں گا۔ اس بار ہم چاند پر نہ صرف اپنے جھنڈے اور اپنے قدموں کےنشان چھوڑیں گے، بلکہ ہم وہاں اپنی موجودگی کو طویل وقفے کےلیے یقینی بنائیں گے''۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ ہم اپنی معیشت کو وسعت کو دیں گے اور مریخ پر روانگی کےلیے مشن کی شروعات کریں گے۔

خیال رہےکہ فی الحال امریکی ملٹری کی 5 شاخیں ہیں:
پہلی: یو ایس آرمی
دوسری: یو ایس میرین کور
تیسری: یو ایس نیوی
چوتھی: یو ایس ایئر فورس
پانچویں: یو ایس کوسٹ گارڈ

اب امریکی صدر نے امریکی ملٹری چھٹی شاخ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 'اسپیس فورس' کے نام سے موسوم ہوگی۔اس منصو بے کو عملی جامہ کیسے پہنایا جائےگا، اس بارے میں اب تک کوئی خاکہ سامنےنہیں آیا ہے۔ تاہم اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیےامریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اس منصوبےکے اعلان کے وقت کافی پرجوش تھے،جبکہ  وہاں موجود دیگر افراد اس  پر حیرت زدہ تھے یا ہنس رہے تھے۔خیال رہےکہ یہ کوئی نئی سوچ نہیں ہے،بلکہ اس سے قبل سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے بھی 2000 میں ایک الگ سے' اسپیس فورس' کے قیام کا منظوری دی تھی ،لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔ٹرمپ اور اس کے حامیوں کا کہنا ہےکہ اس 'اسپیس فورس' کے قیام سے معیشت میں ترقی ہوگی۔جب کہ کئی سئینئر ملٹری حکام نے اس  تجویز کی سخت نتقید کی ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا