English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریکنگ نیوز! جموں کشمیر میں بی جے پی پی ڈی پی اتحاد ختم

share with us

سری نگر:19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں  بی جے پی کے انچارج رام مادھو نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ اتحاد ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں پریس کی آزادی خطرے میں ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست سے جنگ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد دونوں پارٹیوں میں کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی۔منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی کور گروپ کی میٹنگ میں اتحاد کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے ریاست کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا۔بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے ایک پریس کانفرنس میں پی ڈی پی حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے عوام کی حمایت کے بعد پی ڈی پی کے ساتھ حکومت چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ اتحاد میں آگے چلتے رہنا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ مادھو نے کہا، "وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے چیف امت شاہ کی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا