English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم نریندر مودی نے شادی نہیں کی ہے: آنندی بین پٹیل

share with us

ہردا :19؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست گجرات کی سابق وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سینیئر رہنما آنندی بین پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کنوارے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے تیماری گاؤں میں خواتین کے  ایک سرکاری پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے صوبے کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی شادی نہیں کی۔انھوں نے خواتین سے کہا کہ 'انھوں نے شادی نہیں کی ہے یہ تو آپ کو معلوم ہے؟''انہوں نے اپنی بات پر مزید زور دیتے ہو ئے کہا کہ'' نریندر بھائی نے شادی نہیں کی ہے۔ وہ شادی کے بغیر بہتر طور پر واقف ہیں کہ خواتین اور بچوں کو کیا دقتیں پیش آتی ہیں'۔مدھیہ پردیش کی موجودہ گورنر آنندی بین پٹیل کا یہ بیان بے حد حیران کن ہے کیوں کہ خود وزیراعظم مودی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران پرچہ نامزدگی میں قبول کیا تھا کہ وہ جسودا بین سے شادی کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا