English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل سے قبل گوری لنکیش سے نہیں تھا واقف ، لوگوں میں اس کی بے پناہ مقبولیت دیکھ کر قتل پر شرمندہ ہوں  گوری لنکیش قتل معاملہ کے اہم ملزم کا بیان 

share with us

بنگلور:18؍جون2018(فکروخبرنیوز) سینئر صحافی اور معروف سماجی کارکن گوری لنکیش قتل کے کلیدی ملزم پرشورام واگھمارے نے قتل سے قبل دو مرتبہ اس کے قتل کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنے ناپاک ارادہ میں کامیاب نہیں ہو سکا تیسری مرتبہ اس نے صحیح موقع تلاش کر اسے گولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،صحافی کے قتل سے آٹھ روز قبل وہ بنگلور پہونچا جہاں اس نے یوٹیوب پر صحافی کی کئی ایک تقاریر سنی اور اس کی پہچان کر لی ،بنگلور پہونچنے کے بعد دو مرتبہ اس کی قتل کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی لیکن آخر کار تیسری مرتبہ اس نے اپنے ایک انجان ساتھی کے تعاون سے قتل کی واردات انجام دی ،جیسے ہی کام ہوا اس شخص نے اس کے ہاتھوں سے بندوق لے لی اور کہا کہ دوبارہ وہ اس سے رابطہ کی کوشش نہ کرے ،اس نے کہا کہ تم مجھے بھول جاؤ تمہیں تمہارا انعام مل جائے گا ،پوچھ گچھ کے دوران ایس آئی ٹی افسران کے سامنے ملزم واگھمارے نے ان تفصیلات کا انکشا ف کیا ہے ،پوچھ گچھ کے دوران اس نے کہا کہ وہ گوری لنکیش کو نہیں جانتا تھا ،اس کا کہنا ہے کہ’’ جولائی 2017کو ایک شخص اس سے ملنے وجئے پورا آیا ، اور اس نے کہا کہ وہ جانتاہے کہ میں ایک ہندو کارکن ہوں اور وہ چاہتا ہے کہ میں ایک ضروری کام سرانجام دوں ،واگھمارے نے مزید کہا کہ اس شخص نے اس سے کہا کہ وہ فیس بک اور یوٹیوب پر گوری لنکیش سے متعلق معلومات حاصل کرے ،جب دوسری مرتبہ وہ مجھ سے ملنے پہونچا تو میں نے قتل کے لئے ہامی بھرلی ،لیکن جب اس کے قتل کے بعد اس کے تئیں لوگوں کے جذبات دیکھے تو مجھے انتہائی شرمندگی ہوئی اور سوچنے لگا کہ کاش میں نے اسے قتل نہ کیا ہوتا ،ایس ائی ٹی کا کہنا ہے کہ واگھمارے نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ اسے بلگاوی میں بندوق چلانے کی ٹریننگ دی گئی لیکن ایس ائی ٹی ابھی تک ان لوگوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پائی جنہوں نے قتل میں اس کا تعاون کیا تھا ،انہوں نے اس سلسلہ میں اس سے قبل ہتھیار فراہم کرنے کے معاملہ میں گرفتار لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے ،ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ قتل کے الزامات کو ثابت کرنے لئے بندوق اور موٹر سائیکل عدالت میں اہم ثبوت ثابت ہونگے ،وہ ملزمان کے بیانات پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ عدالت میں وہ اپنے بیان سے مکر گئے تو پھر یہ تحقیقات میں رکاوٹ پید اکر سکتی ہے اس لئے ایس آئی ٹی مکمل شواہد کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے ، واضح رہے کہ گوری لنکیشن کے قتل کے پیچھے کئی ہندوتوا وادی تنظیموں کے نام سامنے آتے رہے ہیں، اگرچہ ان تمام تنظیموں نے صاف طور انکار کیا ہے کہ اس قتل سے ان کی تنظیم کا کوئی لینا دینا ہے،وہیں شری رام سینا نے پرشو رام واگھمارے کے اہل خانہ کی مدد کے لئے امدادی رقم جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اس کے لئے شری رام سینا کی وجے پورا ضلع یونٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی تھی کہ پرشورام واگھمارے کے خاندان کا مالی تعاون کیا جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا