English   /   Kannada   /   Nawayathi

حسین ابا قتل معاملہ میں تین ملزمین کو ملی ضمانت ، آٹھ ملزمین کی ضمانت کی عرضداشت عدالت نے کی خارج 

share with us

اڈپی 18؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) مویشی منتقلی کے دوران حسین ابا کے قتل معاملہ کے دو ملزمین کو اڈپی ضلع اور سیشن کورٹ نے آج ضمانت منظور کردی ہے۔ ایک اور مفرور ملزم کی بھی متوقع ضمانت کو منظوری ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل موہن کوتوال اور بجرنگ دل کارکن پرساد کنکناڑی کو ضمانت ملی ہے جبکہ مفرور ملزم بجرنگ دل کارکن توکارام کو متوقع ضمانت ملی ہے۔ توکارام کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ وہ قتل معاملہ بذات خود ملوث نہیں تھا بلکہ اس پر الزام ہے کہ حسین ابا کی لاش ٹھکانے لگانے میں مدد کی تھی۔ حراست میں لیے گئے دیگر آٹھ ملزمین ہری ایڈکا ایس آئی ڈی این کمار ، پولیس جیپ ڈرائیور گوپال ، وی ایچ پی لیڈر سریش مینڈون عرف سوری جو اس معاملہ کا اہم ملزم ہے۔ امیش شیٹی ، رتن چیتن عرف چیتن آچاریہ ، شہیلیش شیٹی اور گنیش کی ضمانت کی عرضداشت عدالت نے خارج کردی ہے۔ ملحوظ رہے کہ 30مئی کی صبح کو مویشی منتقلی کے دوران ہری ایڈکا پولیس کی موجودگی میں بجرنگ دل کارکنان نے حسین ابا (61) کو بری طرح زدوکوب کیا تھا۔ پولیس اور بجرنگ دل کارکنان نے مل کر اس کار کا پیچھا کیا تھا جس کے ذریعہ مویشی منتقل کیے جارہے تھے۔ پولیس نے مذکورہ تنظیم کے رکاکنان کے ساتھ مل کر حسین ابا کی لاش پیرڈور میں ایک پہاڑی پر پھینک کر جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ خلاصہ ہوا ہیکہ حسین ابا کی موت سر پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی تھی۔اس دوران ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ سی آئی ڈی ٹیم جو اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے آج اڈپی پہنچی ۔ گیارہ افراد پر مشتمل یہ ٹیم سی آئی ڈی ڈی وائی ایس پی چندرا شیکھر کی قیادت میں ہری ایڈکا پولیس تھانہ کا دورہ کیا اور جائے واردات کا بھی معائنہ کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا