English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : ٹی آر سریش نے پولیس کمشنر کے طوردوبارہ چارج سنبھالا 

share with us

 

منگلورو 18؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ٹی آر سریش نے دوبارہ سٹی پولیس کمشنر کے طور پر چارج سنبھالا۔ انہوں نے آج اپنا چارج آئی پی ایس افسر وپل کمار سے سنبھالا جو دوبارہ اپنے آئی جی پی اور ڈائریکٹر آف کرناٹکا پولیس اکیڈمی میسور کا عہدہ پر پہنچ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹی آر سریش نے منگلورو سٹی پولیس کمشنر کے طور پر جون 2017 سے اس سال 16اپریل تک ایک میعاد مکمل کی جس کے بعد الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے بعد اسے ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ اپنے خدمات کے دوران انہیں پرسیڈنٹ پولیس میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ انتخابات کے بعد انہیں دوبارہ سٹی پولیس کمشنر کا عہدہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی آر سریش نے اپنے کیرئیرکا آغاز 2003سے میں کیا تھا۔ وہ اس سے قبل وجئی پورا ، باگلکوٹ ، اترکنڑا ، ہبلی اور دھارواڑ میں اپنی خدمات اجام دے چکے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر میسور کے ڈی سی پی ، ٹمکور لوک آیوکتہ ڈپارٹمنٹ ، بیلگام میں ایڈیشنل ایس پی ،کوڈاگو ، باگلکوٹ ، رائچور اور ٹمکور میں ایس پی ، بنگلور میں ڈی سی پی وغیرہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا