English   /   Kannada   /   Nawayathi

زیر تعمیر مکان کے قریب ملے بچہ کی واقع ہوگئی موت 

share with us

کمارا سوامی نے بچہ کو بچانے والی خاتون کی سراہنا کی 

بنگلورو 18؍ جون 2018 (فکروخبر نیوز) زیر تعمیر عمارت میں ملے لاوارث بچہ کی آج اسپتال میں موت واقع ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سرمیں لگی چوٹ کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ جب اسے مذکورہ مقام سے پولیس تھانہ لایا گیا تواس کے سر پر لیکا سے زخم تھا لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ہلکا سا زخم جان لیوا ثابت ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس بچہ کو سیلبریٹی لے آؤٹ میں زیر تعمیر ایک گھر سے بچالیا تھا جس کے سلسلہ میں ایک دکاندار نے پولیس کو اس مقام پر ایک پلاسٹک تھیلے میں ایک بچہ کی موجودگی کی خبر دی تھی۔ مذکورہ پولیس تھانہ میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بھی موجود تھی جس کا تین ماہ کا بچہ ہے۔ خاتون نے بچہ کی نگہداشت کی ذمہ داری اپنے سر لے لی اور اسے اسٹیشن لے آئی جس کے بعد وہاں سے ہسور روڈ پر واقع شیشو مندر میں منتقل کردیا گیا ۔مندر میں منتقلی کے بعد بچہ کی صحت گرنے لگی اور اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اسپتال کی ڈائریکٹر آشا بینا کپا نے بچہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ خاتون پولیس کانسٹیبل کے آنکھوں میں آنسو دیکھے گے جب اسے بچہ کے موت کی خبر دی گئی ۔ ملحوظ رہے بچہ کو خاتون پولیس کانسٹیبل کی جانب سے بچائے جانے کی خبریں اخبارات میں آنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے خاتون سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بچہ کی موت سے کئی ایک لوگوں کو غمگین کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا