English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوری لنکیش قتل معاملہ پر شری رام سینا سربراہ کا متنازع بیان، کہا کتے کی موت کے لئے بھی کیا مودی ذمہ دار؟

share with us

 

منگلور:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شری رام سینا کے بانی صدر پرمود متالک نے صحافی گوری لنکیش قتل کا موازنہ 'کتے کی موت' سے کر کے ایک بار پھر تنازعات کو جنم دے دیا ہے۔ اس کے ایک دن پہلے ایس آئی ٹی نے شری رام سینا کے وجے پورا ضلع کے صدر راکیش متھ کو معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متالک نے کہا تھا، "کانگریس کے دور حکومت میں دو موتیں کرناٹک میں ہوئیں اور دو موتیں مہاراشٹر میں ہوئیں، لیکن کوئی بھی کانگریس حکومت سے سوال نہیں پوچھتا جبکہ پی ایم مودی سے مسلسل سوال پوچھا جا رہا ہے کہ وہ گوری لنکیش کی موت پر خاموش کیوں ہیں۔ کیا اگر کرناٹک میں ایک کتے کی بھی موت ہوتی ہے تو اس کے لئے مودی ذمہ دار ہیں؟ "تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے گوری لنکیش کا کتے سے موازنہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گوری لنکیش کو گولی مارنے والا پرشورام واگمارے کا ان کی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، 26 سالہ واگمارے نے ایس آئی ٹی کو بتایا کہ اسے پتہ نہیں تھا کہ وہ کسے گولی مار رہا ہے۔ تاہم، اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے مذہب کی حفاظت کے لئے ایسا کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا