English   /   Kannada   /   Nawayathi

مایاوتی کا اعلان: ابھی تک کانگریس سے سمجھوتہ نہیں ہوا

share with us

 

لکھنو:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کے دعووں کے برخلاف اعلان کیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے آئندہ اسمبلی اںتخابات میں تمام سیٹوں پر تنہا انتخابات لڑنے کے لیے وہ پوری طرح تیار ہیں۔پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو درست کرنے اور غیر فعال رہنماؤں کو پارٹی سے باہر کرنے میں بھی مایاوتی مصروف ہیں۔کانگریس نے بی ایس پی اور دیگر چھوٹی پارٹیوں سے مدھیہ پردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر گفت و شنید شروع کردی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی ایس پی اپنی الگ پالیسی پر کام کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق بی ایس پی کو احساس ہے کہ غالبا کانگریس کے ساتھ اس کی گفت شنید لاحاصل ہوگی اس لیے مایاوتی نے تمام آپشنز کھُلے رکھے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی ایس پی ریاست کی سبھی 230 سیٹوں کے الیکش میں زور آزمائی کرے گی۔حال ہی میں منتخب ہوئے پارٹی کے اتر پردیش یونٹ کے صدر رام اچل راج بھر کو قومی جنرل سکریٹری کے طور پر مدھیہ پردیش کا چارج دیا گیا ہے۔بی ایس اپنے طور پر زمینی حقائق کی بنیاد پر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کر رہی ہے اور اس نے تقریبا تمام تر پلاننگ کر لی ہے۔ لیکن بی ایس پی کے اس فیصلے سے سیکولر پارٹیوں کو اس سے بڑا دھچکا لگے گا۔مدھیہ پردیش، کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اتحاد کے لیے بی ایس پی سے بات  چیت چل رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اتحاد کا معاملہ طے ہوتا ہے یا نہیں، جب کہ اب تمام سیاسی پارٹیوں کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ بی جے پی کو تنہا شکست دینا بے حد مشکل ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا