English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم نے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی بات پر پھر زوردیا

share with us

نئی دہلی:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے پالیسی کمیشن کے گورننگ کونسل کے چوتھے اجلاس میں ایک بار پھر ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی بات پر روز دیا ہے۔اجلاس سے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔ اگر ملک پھر میں ایک ساتھ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ہوں گے تو وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی معاشی اعتبار سے بھی یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ مودی گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے پر روز دے رہے ہیں۔ حالانکہ اس کی اس تجویز کو متعدد ریاست کے وزرائے اعلی مسترد کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سنہ 2017 میں 'نیتی آیوگ 'کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ملک کے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی  سے اس موضوع پر غور کرنے کی گزارش کی تھی۔وزیر اعظم کے مطابق سنہ 2009 کے عام انتخابات میں 1100 کروڑ روپئے جبکہ 2014 کے انتخابات میں 4000 کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا