English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی کنارے میں غزہ پر پابندیوں کے خلاف نئی مہم کا آغاز

share with us

رام اللہ :17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)غزہ پر اسرائیلی محاصرے اور پابندیوں کے خلاف مغربی کنارے میں نئی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی غزہ پر پابندیوں اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کی نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔غزہ کے خلاف جاری پابندیوں کی تحریک نے اپنے فیس بک پیج پر یہ پیغام دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے محصور غزہ پر عائد کی گئی تمام پابندیوں کے خاتمے تک ریلیوں اور مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطینی اتھاڑتی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے محصور غزہ کو عائد کردہ پابندیوں سے آزاد کرے۔پیغام میں واضح کیا گیا کہ آئندہ بدھ کے روز ہونے والے غزہ پر عائد پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں فلسطینی اتھارٹی طاقت کا استمعال مت کرے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا