English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا غیر انسانی فعل، مہاجر بچے والدین سے جدا کردیے گئے

share with us

واشنگٹن:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)حکومت  امریکہ نے میکسیکو سے اس ملک کو  آنے والے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤ میں سختیاں لاتے ہوئے دو ہزار کے قریب بچوں کو ان کے والدین سے علیحدہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سرحد عبور کرنے کے دوران گرفتار ہونے والے تارکین وطن کو قید کر کے ان کے بچے ضبط کرلیے جاتے ہیں۔ مہاجر بچوں کو علیحدہ جیلوں میں رکھا جاتا ہے اور کچھ ایسے مناظر بھی منظر عام پر آئے ہیں کہ جن  میں بعض بچوں کے پنجروں میں بند ہونے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔  ان خبروں کے بعد عوام میں   عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔امریکی محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2018 سے مئی تک صرف 6 ہفتوں میں 1995 بچوں کو ان کے والدین سے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکہ سے فوری طور پر بچوں کی والدین سے علیحدگی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عمل درآمد کے مطابق  غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے والے  نوجوانوں کو زیر ِ حراست لیا جاتا ہے جبکہ بچوں کو حفظان صحت و سماجی خدمات کی وزارت کی طرف سے متعین کردہ  نگہداشت مراکز کو منتقل کیا جاتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا