English   /   Kannada   /   Nawayathi

قندیل آپریشن میں دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: صدر ایردوان

share with us

استنبول:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے قندیل کے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے اہم اجتماع کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔صدر ایردوان نے کل ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی اور قندیل کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے 20 طیاروں کے ساتھ 10 اہم اہداف کو نشانہ بنایا جن میں ایمونیشن ڈپو بھی شامل تھے۔PKK کے نام نہاد لیڈروں کے اجلاس کے مقامات کو بھی نشانہ بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا قندیل کے لئے زمینی آپریشن کیا جائے گا یا نہیں؟ صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت قندیل کے ساتھ ہمیں جو جگہ حاصل ہوئی ہے وہ بہت مختلف جگہ ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شمالی عراق میں ہماری بعض بیسیں موجود ہیں ان بیسوں کو مضبوط بنایا جانا ضروری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام ہم عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کریں۔سنجار کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ" سنجار ترکی کے لئے دوسرا قندیل ہے اور اس وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ لہٰذا سنجار میں بھی ایسی کسی چیز کی نشاندہی ہونے کی صورت میں ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ یہاں پر ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT علاقے کے بارے میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے"۔صدر ایردوان نے کہا کہ اسی طرح شام کے شمال میں بھی کاروائیاں جاری ہیں اور ان کاروائیوں میں کسی قسم کی ڈھیل  کی گنجائش نہیں ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا