English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی جیلوں میں قیدیوں کےلئے عید ملن تقریبات کا انعقاد

share with us

ریاض:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) مملکت کے تمام جیلوں میں قیدیوں کےلئے عید کا خصوصی اہتمام کیا گیا اس موقع پر نمازعید کے بعد جیل حکام نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ عرب نیوز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل جیل خانہ کے ترجمان کرنل ایوب نحیت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجن میں جیلوں کے قیدیوں کے لئے بھی عید کے پرمسرت موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ جیلو ں میں نماز عید کا خاص طور پر بندوبست کیا تاکہ قیدی عید الفطر کی نماز ادا کرسکیں ۔ نماز کے بعد جیلو ںکی انتطامیہ کی جانب سے قیدیوں کےلئے خصوصی تحائف اور اشیائے خورونوش کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔ عید کے موقع پر قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔ مرد ملاقاتیو ں کےلئے صبح اور خواتین کےلئے شام کا وقت مقرر ہے ۔ اس موقع پر قیدیوں کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جن میں تحائف اور پرتکلف دعوت کا اہتمام شامل تھا ۔ ابھا ریجن کی جیل انتظامیہ کی جانب سے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جن میں قیدیوں کے لئے شاندار دعوت شامل تھی ۔ اس موقع پر انتظامیہ کیجانب سے مندی کے علاوہ انواع و اقسام کی اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا