English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی ،غیر ملکی کارکنان کیلئے انشورنس اور ویزہ کا نیا پیکیج منظور

share with us

دبئی:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے لئےانشورنس اور ویزہ کی سہولتوں کے سلسلے میں ایک نیا پیکج منظور کر لیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات کابینہ کے ایک اجلاس میں منظور کیے گئے ۔اجلاس دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں ہوا۔قبل ازیں ہر ورکر کے لئے تین ہزار درہم انشورنس جمع کرانا لازمی تھا اب اسے بڑھا کرچھ ہزار درہم سالانہ کردیا گیا ہے۔والدین کے زیر کفالت بچوں کی یونیورسٹی تعلیم کے سلسلے میں اقامتی ویزے کی میعاد میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ٹرانزٹ پسنجرز کے لئے پہلے 48گھنٹوں کے لئے ہر قسم کی انٹری فیس ختم کر دی گئی ہے ، ٹرانزٹ ویزہ 96گھنٹوں کیلئے بڑھایا جا سکے گا اور اس کی فیس فقط 50درہم ہو گی۔ مزید برآں ویزہ ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طورپر مقیم افراد اگر رضاکارانہ طور پر متحدہ عرب امارات چھوڑ کر جانا چاہیں تو ان کے پاسپورٹ پر ”نو انٹری“ کی مہر بھی نہیں لگائی جائے گی۔ویزہ کی مدت ختم ہو جانے بعد بھی یہاں مقیم افراد جو ملازمت کے خواہشمندہوں ان کے لئے 6ماہ کا ویزہ متعارف کرایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا