English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں معطل:رپورٹ

share with us

واشنگٹن:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کو معطل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں اس شرط کے ساتھ معطل کی جائیں گی کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے وعدے پر قائم رہے۔ جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا نے بڑی فوجی مشقوں کو فی الحال نہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جب کہ عمومی اور نچلی سطح کی فوجی مشقوں پر اس اقدام کا اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقیں روک دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا