English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحُدیدہ میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری

share with us

صنعاء:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی بندرگاہی شہر الحُدیدہ میں ہوائی اڈے پر سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو اس بندرگاہی شہر پر پانچ فضائی حملے کیے گئے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سوڈان اور یمن کی زمینی فورسز الحدیدہ پر قبضے کے لیے ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یمن میں بُحیرہ احمر پر یہ آخری بندرگاہ ہے، جو حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ یہی بندرگاہ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا