English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا بھاری توپ خانہ سرحد سے دور لے جائے، جنوبی کوریا کی تجویز

share with us

سیول:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا نے تجویز دی ہے کہ شمالی کوریا سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے بھاری توپ خانہ سرحد سے دور لے جائے۔ اتوار کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق سیول حکومت کی جانب سے یہ تجویز شمالی اور جنوبی کوریائی فوجی حکام کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دی گئی۔ دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان اس انداز کی یہ ملاقات کئی دہائیوں میں پہلی بار منعقد ہوئی تھی۔ اپریل میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات میں سرحدی کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا