English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس میں خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک

share with us

جلال آباد:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اسپتال میں 30 زخمی افراد بھی لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی جگہ کے  قریب بھارتی قونصل خانہ بھی واقع ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے نے جائے حادثہ کا گھیراؤ کرلیا ہے جہاں انہیں خود کش بمبار کا دھڑ مل گیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوغیانی نے اپنے ایک بیان میں 10 افراد کی ہلاکت اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امدادی کارروائی جاری ہے اور تاحال کسی انتہا پسند جماعت نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان نے بھی عید کے 3 روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور عید کے اجتماع میں افغان فورسز سے گلے بھی ملے تھے۔ دوسری جانب دو روز قبل امریکا نے 13 جون کو کنڑ کے علاقے میں کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا