English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکو مے کشمیر مین تشدد کی ذمہ دار : شیوسینا

share with us

مہاراشٹرا:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شیوسینا نے جموں و کشمیر میں تشدد کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر تنقید کی ہے۔جموں و کشمیر کو لے کر حال میں جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شیوسینا نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ مودی کے مسلسل غیر ملکی دورے کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ہے اور اصل میں ان کی تصویر خراب ہوئیہے۔رمضان المبارک کے دوران کشمیر میں یکطرفہ جنگ بندی اور سرینگر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے معاملے پر شیوسینا نے اپنے اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا ہےکہ بھارت کی اندرونی سیکورٹی مذاق بن گئی ہے۔ ایودھیہ میں اب تک رام مندر نہیں بنا ہے اور بھگوان رام 'جلاوطنی' میں ہیں۔اداریہ میں کشمیر تشدد کے معاملے پر مرکز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیوسینا نے لکھا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جموں و کشمیر میں تشدد، خون خرابہ اور دہشت گردوں کی طرف سے کی گئی قتل کے لئے حکومت ذمہ دار ہے۔وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ مودی غیر ملکی دورے میں مصروف ہیں اور جموں و کشمیر میں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ سامنا کے اداریہ میں شیوسینا نے لکھا کہ گزشتہ چار ماہ میں کشمیر میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز شامل ہیں۔ اس کے باوجود بھی ہمارے وزیر اعظم غیر ملکی دورے میں مصروف ہیں جبکہ وزیر دفاع پارٹی معاملات میں پھنسی ہوئی ہیں۔سامنا کے اداریہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خارجہ دوروں پر دنیا میں بھارت کی تصویر سدھرنے کی بات کہی تھی، لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ نے اس پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا