English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور سمندر میں لائف گارڈ نے ایک سیاح کی بچائی جان 

share with us

بھٹکل 17؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا کے مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں بنگلور کے مقیم ایک سیاح کوڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی جانب سے بچائے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے چند افراد مرڈیشور ساحل پر سیاحت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس بیچ تیراکی کے دوران ایک سیاح ڈوبنے کے بالکل قریب ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی اعضا جواب دے گئے ۔ اس دوران لائف گارڈ نے وہاں پہنچ کر اس کو بچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ کہا جارہا ہے کہ وہاں سے ایک چھوٹی کشتی میں گذررہے دو مچھیروں نے بھی سیاح کو ساحل تک لانے میں مدد کی۔ سیاح کی شناخت یوراج (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ لائف گارڈ کی جانب سے کی گئی بروقت کارروائی پر عوام نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کی ہمت افزائی بھی کی۔ یاد رہے کہ یہاں سال بھر میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وہ حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں اور کئی ایک ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈوبتے افراد کو بچانے کے لیے لائف گارڈ بھی مہیا کیے گئے ہیں جو ہر وقت سمندر میں تیراکی کررہے افراد پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور پل بھر میں سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ عوام کا ماننا ہے کہ لائف گارڈ کی تعییناتی کے بعد بہت سے لوگوں کی جانیں بچ چکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا