English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان صدر کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

share with us

افغانستان میں حکومت نے جنگ بندی میں یک طرفہ طور پر توسیع کااعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔تاہم ابھی تک افغان طالبان کی جانب سے اس اعلان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان کی جانب سے بھی عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کے دوران دارالحکومت کابل میں افغان طالبان جنگجوؤں نے وزیر داخلہ ویس برمک کے ساتھ ملاقات بھی کی۔امریکہ نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کرخیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھی مختلف حملے کیے گئے جس میں درجنوں عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےتھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے رمضان المبارک سے پہلے بھی شدت پسند دہشت گرد گروپ طالبان کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی اور انہیں اہم سیاسی دھارے میں لانے کی بات کی تھی۔ تاہم اس وقت طالبان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا اور اس کے بعد ملک میں کئی خود کش حملے کیے گئے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا