English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا: نائٹ کلب میں بھگدڑ، 17 ہلاک

share with us

 

کاراکاس:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کی راجدھانی کاراکاس کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کے روز بھگدڑ مچنے سے 17 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بی بی سی نے وزیر داخلہ نیسٹر ریویرول کے حوالے سے بتایا ہے،' جھگڑے کے دوران کسی نے آنسو گیس سلینڈر دھماکہ کر دیا جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔'ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نابالغوں کی ہے جو نائٹ کلب میں اسکول ختم ہونے کا جشن منانے آئے تھے۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس حادثے میں 7 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کاراکاس میں واقع ایل پراسیو ضلع لاس کوٹوروس کلب میں ہوئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا