English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ: امیگریشن پالیسی میں رد وبدل

share with us

لندن:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی حکومت نے ملکی یونیوریسٹیز میں ویزا حصول کی کارروائی میں آسانی کے لیے، ایک نئے فہرست میں بھارتی طلباء کو الگ کر دیا۔برطانوی حکومت نے ملکی یونیوریسٹیز میں ویزا حصول کی کارروائی میں آسانی کے لیے، ایک نئے فہرست میں بھارتی طلباء کو الگ کر دیا۔حکومت کے اس اقدام کی کافی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ ملکی امیگریشن پالیسی میں ترمیمات کو پیش کیا گیا۔ برطانوی وزارت داخلہ نے تقریبا 25 ممالک کے طلباء کے لیے ٹیئر۔4 ویزا کٹیگری میں تخفیف کا فیصلہ کیا۔اس فہرست میں امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک پہلے ہی شامل تھے۔ اب چین، بحرین اور سربیا جیسے ممالک کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔ ان ممالک کے طلباء کو برطانوی یونیورسٹیز میں داخلہ کے لیے تعلیم، معاش اور انگریزی جیسےمعیار پر کم جانچ سے گزرنا ہوگا۔ یہ تبدیلی 6 جولائی سے اثر انداز ہوں گی ۔  ان کے مقصد برطانیہ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے تعلیم کو آسان بنانا ہے۔حالاں کہ نئی توسیع شدہ فہرست میں بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام موضوعات کے لیے درخواست دینے والے بھارتی طلباء کو سخت جانچ اور دستاویزی مرحلوں سے گزرنا ہوگا۔یو کے کاؤنسل فار انٹر نیشنل اسٹوڈینٹس افیئرس (یو کے سی آئی ایس اے) کے صدر لارد کرَن بلموریا نے حکومت کے اس اقدام کو بھارت کی 'توہین' بتایا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا