English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ہندوؤں سے پیار کرنا مسلمانوں سے نفرت ہے؟ممتا بنرجی

share with us

نئی دہلی:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ پر مسلم پرست (تُشٹی کرن) ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں، ان سے میرا سوال ہے کہ کیا ہندوؤں سے پیار کرنے کا مطلب مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے۔ میں سبھی کمیونٹی اور مذاہب کا احترام کرتی ہوں اور ان سے پیار کرتی ہوں۔ ملک ہر کسی کا ہے۔انہوں نے ریڈ روڈ پر عید منانے کے لیے جمع ہونے والوں سے کہا کہ ' جو لوگ  کہتے ہیں کہ میں مسلم پرستی (تُشٹی کرن) کرتی ہوں، وہ نہ تو ہندوؤن کے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے۔ بی جے پی اور کچھ دیگر جماعتیں الزام لگاتے رہتے ہیں کہ ممتا سیاسی فائدے کے لیے مسلم پرستی (تشٹی کرن) کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا یہ ان کی مخالفت کی وجہ سے ہے کہ نیتی آیوگ کی جو میٹنگ آج ہونی تھی، وہ اب کل ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا،' میرا افسران سے سوال ہے کہ کیا انھیں یہ علم نہیں تھا کہ 16 جون کو عید منائی جائے گی۔ نیتی آیوگ کی میٹنگ اسی دن کیوں رکھی گئی؟ میں نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر گزارش کی تھی کہ تاریخ بدل دی جائے تاکہ میٹنگ عید کے دن نہ ہو'۔ انہوں نے صاف کر دیا تھا کہ وہ 17  کو (دوبارہ) منعقد ہونے والی میٹنگ میں شریک ہوں گی۔وزیر اعظم کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کے لیے پہلے 16 جون کی تاریخ مقرر ہوئی تھی۔ لیکن اس دن عید ہونے کے سبب تاریخ بدل کر 17 جون کر دی گئی ۔ ممتا اور کچھ دیگر وزرائے اعلیٰ نے 16 جون کو میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا، جس کے بعد میٹنگ کی تاریخ 17 جون کر دی گئی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا