English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایل جی پر بھڑکے کیجریوال ، بولے - بغیر میری اجازت کے کیسے چلے گئے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں

share with us

نئی دہلی:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ہڑتال کا آج ساتواں دن ہے۔ وہیں دہلی کے ایل جی انل بیجل نیتی آیوگ کی میٹنگ میں پہنچ چکے ہیں۔ چاروزرائےعلیٰ کو دہلی میں اروند کیجروال سے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر پر ملنے کی اجازت نہ دینتے پر آپ نے الزام لگایا تھا کہ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے۔  آپ سربراہ کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’ مجھے نہیں لگتا کہ لیفٹیننٹ گورنر خودسے اتنا  بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ واضح ہےکہ انہیں پی ایم او نے انہیں اجازت دینے سے منع کیا ہوگا۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے پی ایم او کے اشارہ پر آئی اے ایس ہڑتال کر رہے ہیں۔‘‘ دوسری جانب بی جے پی کے سیئنر لیڈر وجے گوئل نے کہا کہ چاروں لیڈران دارالحکومت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں حصہ لینے آئے ہیں، سیاست کرنے نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا