English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیڑ کے ذریعہ قتل کی آڑمیں ملک کے بٹوارے کی سازش رچی جارہی ہے : سوامی اگنی ویش

share with us

اورنگ آباد28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) یہ ملک ایک مرتبہ پھر تقسیم کی طرف جارہا ہے ۔ گئو رکشا کے نام پر ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنایا جا رہا ہے ۔ ہر محب وطن کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے ۔ ان خیالات کا اظہار سوامی اگنی ویش نے کیا ۔ سوامی اگنی ویش اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا توقیر رضا خان، عمران پرتاپ گڑھی بھی موجود رہے۔بھیڑ کے ذریعہ قتل کے خلاف مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی دعوت پر ملک کے نامور دانشور اور مذہبی قائدین اورنگ آباد پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ جب وزیراعظم کی اپیل بھی بے اثر ہونے لگے ، تو بھیڑ کےعزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایسے حالات میں سیکولرعوام کو راستے پر اترنا ہوگا۔ سوامی اگنی ویش نے گائےکو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔مولانا توقیررضا نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے بلکہ وہ ملک کے غدار ہیں۔ ایسے غداروں کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم چلائی جائے گی۔ مولانا توقیر رضا کے مطابق موجودہ حالات میں ملک کے 80 فیصد ہندوؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ عمران پرتاپ گڑھی نے بھیڑ کے تشدد کے جواب میں جنتر منتر پرعطیہ خون کیمپ کا اعلان کیا۔علما و دانشوروں کا کہنا تھا کہ ملک کا کسان خودکشی پر مجبور ہے ، تاجر طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، عام آدمی کو روزگار نہیں مل رہا ہے ، ایسے بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مفروضات میں انہیں الجھایا جا رہا ہے ۔ مصنوی مسائل کھڑے کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا