:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

رام اللہ :12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اتھارٹی نے آج بدھ کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عاید کر دی ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عاید کی ہے جب غرب اردن کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد غزہ کی پٹی کے عوام پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر سے غرب اردن کی تمام گورنریوں کو ایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ غرب اردن کے کسی شہر میں غزہ کی پٹی کی حمایت میں کوئی جلوس نہ نکالنے دیا جائے اور کسی بھی مظاہرے کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے شہروں رام اللہ ، الخلیل اور نابلس میں بڑے پیمانے پر غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ غزہ کے عوام پر مسلط کی گئی انتقامی پالیسیاں ترک کرے اور غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |