English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان اب بھی فکر مند ،شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے سیارہ خلا میں بھیج دیا

share with us

مصنوعی سیارہ قدرتی آفات سے متاثرہونے ولے علاقوں کی تصاویر کیلئے بھی استعمال ہوگا

پیانگ یانگ:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے سربراہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کے باوجود جاپان اب بھی شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے۔اس بے یقینی کا اظہار جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کی عسکری تیاریوں پر نظر رکھنے کیلئے مصنوعی سیارے کی خلا میں روانگی ہے تاہم یہ سیارہ قدرتی آفات سے متاثرہونے ولے علاقوں کی تصاویر کیلئے بھی استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کی گزشتہ روز تاریخی ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ بھی ہوا جس کے تحت مشترکہ جدوجہد اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا