English   /   Kannada   /   Nawayathi

عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کسی اور ملک کے کہنے پر کر نے کی بات درست نہیں،ترجمان افغان طالبان

share with us

جنگ بندی قیادت کا اپنا فیصلہ تھا،عید کے موقع پر افغان فوجی اور حکومتی اہلکاروں ان علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی،قاری یوسف

کابل:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کسی اورملک کے کہنے پر کیا تھا،طالبان کی جانب سے عید کے تین دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ طالبان نے کسی اور ملک کے مطالبے اور دباؤ پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔بد ھ کو ترجمان افغان قاری یوسف احمدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی ان کی قیادت کا اپنا فیصلہ تھا تاکہ لوگ پر امن طریقے سے عید کی نماز اور دیگر رسوم پر امن ماحول میں ادا کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر افغان فوجی اور حکومتی اہلکاروں ان علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی جو طالبان کے زیر کنٹرول ہیں۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے رمضان کی 27سے عید کے بعد 5روز تک یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی 3روزہ جنگ بندی کااعلان کیا تھا جس کا پاکستان سمیت کئی اور ممالک نے خیر مقدم کیا تھا اور افغانستان میں لوگوں نے طالبان کے بیان کو سراہتے ہوئے زبردست خیر مقدم کیا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز دورہ کابل کے دور ان بھی افغانستان میں حالیہ امن اقدامات کا خیر مقدم کیا تھا اس سے پہلے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی افغانستان میں حالیہ دنوں میں کئے گئے امن کیلئے اقدامات کو سراہا تھا۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا