English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی اور یونانی فوج کی گذشتہ ہفتے خفیہ مشترکہ مشقوں کا انکشاف

share with us

ایتھنز میں یونانی فضائیہ کے اشتراک سے ہونے والی مشقوں میں جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا،ترجمان اسرائیلی فوج 

مقبوضہ بیت المقدس :12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فضائیہ اور یونانی فضائیہ ایتھنز میں مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی اردعی نے ایک بیان میں کہا کہ ایتھنز میں یونانی فضائیہ کے اشتراک سے ہونے والی مشقوں میں جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے فضائیہ کی متعدد یونٹوں سے وابستہ فوجی دستے ان مشقوں میں شریک کیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایتھنز میں ہونے والی مشقوں میں 40 اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ ان میں ایندھن بھرنے والے طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور دیگر جنگی جہاز شامل تھے۔خیال رہے کہ حالیہ عشرے کے دوران اسرائیل اور یونان کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک نے توانائی، اقتصادی تعاون اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ سنہ 2010 میں غزہ کی پٹی جانے والے ترکی کے امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد جب ترکی کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے تو تل ابیب نے یونان کے ساتھ قربتیں بڑھانا شروع کردی تھیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا