English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان : ایک انتخابی حلقہ ایسا بھی جہاں سے پانچ سگے بھائی ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا

share with us

اسلام آباد:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے سرائے عالمگیرحلقہ این اے 71 سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے آمنے سامنے آ گئے جس کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے چوہدری عابد رضا کوٹلہ،چوہدری شبیر رضا کوٹلہ اور چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے  ہیں۔جبکہ ق لیگ سے چوہدری نعیم رضا کوٹلہ اور چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے  بھی پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔ یہ پانچوں  بھائی ایک دوسرے کے خلاف  نہ صرف  الیکشن لڑرہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بھی پیش پیش ہیں۔دونوں گروپ جیتنے کے لیے پر امید ہیں اور ایک دوسرے کو ہرانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اپنا رد عمل دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا  پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقے سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور عام انتخابات سے قبل سیاسی جو ڑ تو ڑ بھی جاری ہے۔بہت سارے سیاسی رہنما اب تک اپنا سیاسی مفاد دیکھتے ہوئے پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ اور اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، 2سے 6جون تک کاغذات نامزدگی جمع ہوگی، 14 جون تک سکروٹنی اور 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا