English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: امریکی فضائی حملے میں متعدد ہلاک

share with us

الحسکہ:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی اتحاد نے فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے الحسکہ کے علاقے پر امریکی اتحادی افواج نے فضائی حملہ کیا۔ اس فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس فضائی حملے سے ایک دن پہلے بھی امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 18 عام شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر عراقی پناہ گزیں شامل تھے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 10 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی اتحادی افواج شام کے جنوب مشرقی صوبے الحسکہ پر دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس ) کے خلاف محاذ آراء ہیں۔شامی حکومت نے امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو غیر قانونی قرار دیا۔ شام کی 8 برس کی طویل خانہ جنگی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، شام کے عام شہریوں پر کبھی شامی فورسز تو کبھی روسی فورسز اور اب امریکی اتحادی افواج بھی حملے کررہی ہیں۔ دہشت گردوں کے نام پر صرف اور صرف عام شہریوں کا قتل عام ہورہا ہے اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا