English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش:بارش کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ، ایک بچہ سمیت 12 افراد ہلاک

share with us

ڈھاکہ:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش میں گذشتہ چند دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہوگئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے نو ہزار سے زائد روہنگیائی پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بارش سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ان میں دو روہنگیائی مسلمان اور ایک نو زائیدہ بچہ شامل ہے۔جنوب مشرقی بنگلہ دیش کاکس بازار علاقے میں مقیم پناہ گزین کے بارے میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (آئی او ایم) کے کنوینر مینویل پریرا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے کاکس بازار علاقے میں کیمپوں کی حالت نہایت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پناہ گزین پہاڑی، دلدلی اور میدانی علاقوں میں مقیم ہیں ۔ جہاں کوئی درخت نہیں ہے ۔ پناہ گزینوں کے عارضی خیمے بارش کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک دیگر معاون ادارے نے چند ماہ قبل ہی جون سے ستمبر کے درمیان مانسون کی وجہ سے خدشے کی وارننگ دی تھی۔ بارش ہفتہ کے روز شروع ہوئی اور چوبیس گھنٹے کے دوران زمین کھسکنے، پانی بھرنے ، تیز ہوا اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ آئی او ایم نے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں تک پہنچنے کے لئے سڑک راستے کی مرمت اورپانی کی نکاسی کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔ آنے والے دنوں میں اور تیز بارش ہوگی جس کے پیش نظر صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔دریں اثنا، بنگلہ دیش میں رنگ ماٹی ضلع کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز زمینیں کھسکنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعات اسلام پور، بوری گھاٹ، ہاتی مارا ، شیتلا پاڑا ا ور سرائی پاڑہ علاقوں میں پیش آئے ۔ حکام نے بتایا کہ زمینیں کھسکنے کے بعد سڑکوں پر ملبہ جمع ہوجانے کی وجہ سے رنگ ماٹی ضلع کا ملک کے بقیہ حصے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا