English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیماریوں نے ایک سال میں 55 ملین بھارتیوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا: مطالعہ

share with us

نئی دہلی:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف بیماریوں کے علاج میں آنے والے اخراجات کے باعث لاکھوں بھارتی شہری سطح غربت سے بھی نیچے چلے جاتے ہیں۔بھارت کے پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تین ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے۔ ان کی تحقیق کے مطابق ایک سال میں تقریبا 55 ملین بھارتی شہریوں کو اپنی صحت پر خرچ کرنے کی وجہ سے وہ غربت کے شکار ہوجاتے ہیں اور غریبی کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں جبکہ 38 ملین افراد کو  بیماریوں کے مہنگے علان نے سطح غریت سے نیچے دکھیل دیا ہے۔برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے ایک مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ کینسر، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کی وجہ سے لوگ غربت کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔ان بیماریوں میں سے کینسر سب سے زیادہ خرچ کرانے والی بیماری ثابت ہوئی ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت یابی کے واقعقات میں  غریب لوگ ہی پستے جارہے ہے۔سنہ 2014 میں نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن نامی طبی تنظیم کی جانب سے کیے گئے ہیلتھ سروے میں بھی اسی طرح کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ اس سروے میں طبی ماہرین ساکھتویل سیلورج اور حبیب حسن فاروقی شامل تھے۔سنہ 2011 - 12 کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ مریضوں کو حکومت کی جانب سے بیماریوں پر کیے جانے والے اخراجات کے مد میں بہت کم تعاون کیا جاتا ہے۔حکومت کی جانب سے کئی ہیلتھ انشورنس اسکیموں کو شروع کرنے کے باوجود بھی عوام اس کا فائدہ نہیں اٹھا رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا