English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر: سرحد پر فائرنگ، 4 جوان ہلاک متعدد زخمی

share with us

جموں :12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف کے 4 جوانوں کی ہلاکت کی خبر ہے جبکہ 5 جوان اس فائرنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔بھارتی ریاست جموں و کشمیر کے جموں خطے کے سانبا سکٹر  کے چمبلیال علاقے میں گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں بی ایس ایف   کے تین جوان ہلاک جبکہ 5 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 10.45 بجے پاکستان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے 4 جوان ہلاک ہوگئے جبکہ 5 شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ جوانوں کی شناخت اسسٹینٹ کمانڈر جیتیندد سنگھ، کانسٹیبل ہنس راج اور اے ایس آئی رام نیواس کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک جوان کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق زحمی جوانوں  کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلااشتعال فائرنگ پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا