English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش: مَین پوری میں بس پلٹنے سے 17 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی

share with us

مین پوری:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں درجن بھر سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔تیز رفتار بس کے پلٹ جانے سے  17 افرد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 35 سے زیادہ زخمی اور تین کی حالت نازک ہے۔پولیس نے  جائے حادثے پر پہنچ کر  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا  چکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جے پور سے گرسہائے گنج جا رہی ٹورسٹ بس تھانہ دنَّاہار کے کَلُّومُڈَیَّا کِرَت پور کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور کافی تیز رفتار میں بس چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک شدہ مسافروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی زخمیوں کے مفت اور مکمل علاج کا حکم جاری کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا