English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: کانگریس نے بی جے پی سے چھین لی جئے نگر کی سیٹ

share with us

جئے نگر:13؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے جنوبی بنگلورو کی جئے نگر اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے بی جے پی کو  2889 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 16 مرحلوں کے بعد کانگریس کی امیدوار سومیا ریڈی نے 2889 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کانگریس حامیوں میں جشن کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی  امیدوار بی این وجے کمار کے 4 مئی کو انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔ اسی سیٹ سے وجے کمار ایم ایل اے بھی تھے۔ اس کے بعد اسی سیٹ پر پیر کے روز چناو ہوئے تھے۔ اس نشست پر کانگریس نے اپنے رہنما رام لنگا ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا تھا جبکہ بی جے پی نے بی این پرہلاد کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ پرہلاد آنجہانی وجے کمار کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔جئے نگر کے علاوہ، آر آر نگر سیٹ جیتنے کے ساتھ کانگریس کے ارکان اسمبلی کی تعداد کل  80 ہو گئی ہے۔ وہیں،  بی جے پی کو 105 اور جے ڈی ایس کو 39 نشستیں ملی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا