Prayer Timings

Fajr 03:18 فجر
Dhuhr 12:58 الظهر
Asr 16:58 عصر
Maghrib 20:31 مغرب
Isha 22:28 عشا

سعودی عرب میں سعودائزیشن پر عملدرآمد تیزی سے جاری, 4537   غیر ملکی  انجینیئرز  رخصت

share with us

جدہ :12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں سعودائزیشن پر عملدرآمد کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے، سال رواں 2018 ء  کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران  سعودی انجینیئرنگ کونسل کے  ریکارڈ میں  4537   غیر ملکی  انجینیئرز  رخصت ہوگئے  جبکہ  مبینہ مدت کے دوران  کونسل کے ریکارڈ پر  6300 سعودی انجینیئرز  کا اندراج  ہوا۔ الاقتصادیہ  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  2018ء کے  شروع سے لے کر تاحال  مملکت میں  2 لاکھ انجینیئرز  ریکارڈ پر آئے ہیں یہ  2942 انجینیئرنگ کی کنسلٹینسیوں اور ان کی رجسٹرڈ شاخوں سے منسلک ہوئے ہیں۔  غیر ملکی انجینیئرز  کی تعداد میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انجینیئر نگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق  سعودی عرب کے نجی  اداروں اور کمپنیوں میں اب بھی  غیر ملکی  انجینیئرز کا تناسب 81.2 فیصد ہے۔  سعودی عرب میں غیر ملکی انجینیئرز کی تعداد 168266 ہے ۔

سعودی انجینیئرنگ کونسل نے  واضح کیا ہے کہ وہ  نجی اداروں و کمپنیوں  میں  سعودی انجینیئرز کی تقرری کیلئے مختلف اقدامات کرے گی۔ اس ضمن میں یہ بھی کیاگیا ہے کہ  انجینیئرنگ کے سعودی طلبہ کو  روزگار کے طریقے  سمجھانے کیلئے  نجی اداروں میں تربیت کے مواقع  مہیا کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

Prayer Timings

Fajr 03:18 فجر
Dhuhr 12:58 الظهر
Asr 16:58 عصر
Maghrib 20:31 مغرب
Isha 22:28 عشا